ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / امت شاہ کا اپوزیشن پر نشانہ، دلت۔ قبائلی مخالف نہیں چاہتے ختم ہو دفعہ 370

امت شاہ کا اپوزیشن پر نشانہ، دلت۔ قبائلی مخالف نہیں چاہتے ختم ہو دفعہ 370

Wed, 07 Aug 2019 22:19:39    S.O. News Service

نئی دہلی، 7 اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے لوک سبھا میں کہا کہ آرٹیکل 370 ختم ہوتے ہی جموں و کشمیر میں 106 مرکزی قانون مؤثر ہو جائیں گے۔اس میں کئی اہم قانون- انسدادبدعنوانی ایکٹ، اقلیتوں کے لئے کمیشن اور تحویل اراضی ایکٹ شامل ہیں۔جموں و کشمیر سے دفعہ 370 منسوخی کے بعد اپوزیشن نے مودی حکومت پر جم کر نشانہ سادھا۔اپوزیشن کو جواب دیتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ آرٹیکل 370 کے سبب شہریوں کی فلاح و بہبود میں اہم کردار ادا کرنے والے بہت سے قانون ریاست میں لاگو نہیں ہوتے تھے لیکن اب اس میں تبدیلی ہو گئی ہے،اب یہ قانون جموں و کشمیر میں لاگو ہوں گے۔امت شاہ نے کہا کہ آرٹیکل 370 جموں و کشمیر کی ترقی میں رکاوٹ بنی تھی۔ریاست میں جمہوریت کو دبایا جا رہا تھا کیونکہ لوگوں کو ملک کے مرکزی قوانین کا فائدہ نہیں مل رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ کل 106 مرکزی قانون اب جموں و کشمیر اور لداخ میں بھی لاگو ہوں گے۔شاہ نے کہا کہ آرٹیکل 370 کے سبب پاکستان سے تقسیم کے بعد آئے پناہ گزین آج تک جموں و کشمیر کے شہری نہیں بن پائے۔ریاست میں بدعنوانی اور غربت بڑھ گئی۔امت شاہ نے کہا کہ منموہن سنگھ اور اے کے گجرال ملک کے وزیر اعظم بن گئے کیونکہ وہ جموں و کشمیر کی جگہ پنجاب گئے تھے۔امت شاہ نے دفعہ 370 ختم ہونے سے ریاست کو ہونے والے فوائد کو بھی گنوایا۔انہوں نے کہا کہ بدعنوانی سراغ رساں ایکٹ جموں و کشمیر میں لاگو نہیں ہوتا تھا جس سے ریاست میں بدعنوانی بہت زیادہ بڑھ گئی۔اب جموں و کشمیر میں تعلیم کا حق، نیشنل کونسل فار ٹیچر ایجوکیشن، تحویل اراضی ایکٹ، نیشنل کمیشن فار برش، وہسل بلورس پروٹیکشن ایکٹ اور سینئر سٹیزن جیسے اہم قانون اب مرکزکے زیرانتظام جموں وکشمیراورلداخ میں لاگو ہوں گے۔وزیر داخلہ امت شاہ نے لوک سبھا میں کہا کہ جو بھی اس بل کی مخالفت کر رہے ہیں وہ دلت قبائلی مخالف ہیں۔آرٹیکل 370 ختم ہونے سے دلت اور قبائلیوں کو ریزرویشن ملے گا۔


Share: